0
Friday 8 Aug 2014 18:56

بیورو کریٹس کا وزیراعلٰی کے حکم ناموں پر عملدرآمد سے انکار

بیورو کریٹس کا وزیراعلٰی کے حکم ناموں پر عملدرآمد سے انکار
اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے سیکرٹری، کمشنرز، ڈی سی اوز اور ڈی پی او سمیت بیورو کریسی کی جانب سے وزیراعلٰی کے حکم ناموں پر عمل درآمد سے انکار کر دیا ہے اور کئی سمریوں کے جوابات غلط بھجوا دیئے گئے ہیں۔ 22 محکموں و ضلعی افسران کو بھیجے جانے والے 6470 ڈائریکٹیوز غائب، 4780 ڈائریکٹیوز غلط جواب اور بعض ڈرائریکٹیوز پر عمل درآمد کے بجائے ان پر اعتراضات لگا دیئے گئے ہیں۔ وزیراعلٰی سیکرٹریٹ نے ڈائریکٹیوز پر عمل درآمد نہ کرنے اور انہیں غائب کئے جانے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے محکموں کے ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کے احکامات جاری کر دیئے ہیں جبکہ چیف سیکرٹری پنجاب 7 روز میں رپورٹ وزیراعلٰی پنجاب کو پیش کریں گے۔ اس انکشاف کے بعد چیف سیکرٹری پنجاب نے تمام محکموں کو وزیراعلٰی پنجاب کے ڈائریکٹیوز پر عمل درآمد اور 3 روز میں فوکل پرسنز تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کی جانب سے گذشتہ روز جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سیکرٹریز و متعلقہ افسران نے کہا ہے کہ سیاسی بنیادوں پر جاری کئے جانے والے وزیراعلٰی کے ڈائریکٹیوز پر عملدرآمد کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 403729
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش