0
Friday 8 Aug 2014 20:25

وزیراعظم کے احکامات نظر انداز، گلگت اسکردو روڈ کی تعمیر ایک بار پھر التوا کا شکار

وزیراعظم کے احکامات نظر انداز، گلگت اسکردو روڈ کی تعمیر ایک بار پھر التوا کا شکار
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے واضح احکامات کو نظر انداز کرتے ہوئے بیوروکریسی نے ایک بار پھر گلگت اسکردو روڈ کی تعمیر میں مداخلت شروع کر دیا ہے جس کے سبب اس اہم شاہراہ کی تعمیر کا معاملہ ایک بار پھر کھٹائی میں پڑ گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے گلگت اسکردو روڈ کی تعمیر کے حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہے اور چین کی ایک بہت بڑی تعمیراتی کمپنی نے اس شاہراہ کی تعمیر کا ٹینڈر بھی حاصل کرلیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اہم شاہراہ کی تعمیر کا 64 فیصد فنڈ ہمسایہ ملک چین نے برداشت کرنی ہے اور چین نے بھی اس روڈ کی تعمیر میں دلچسپی لیتے ہوئے بہت جلد اس منصوبے پر کام شروع کرنے کی حامی بھر لی تھی تاہم اس بار بیوروکریسی پھر آڑے آ رہی ہے جس کے باعث اس شاہراہ کی تعمیر کا کام ایک بار پھر التوا کا شکار ہو گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 403738
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش