QR CodeQR Code

وزیراعظم کے احکامات نظر انداز، گلگت اسکردو روڈ کی تعمیر ایک بار پھر التوا کا شکار

8 Aug 2014 20:25

اسلام ٹائمز: ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اہم شاہراہ کی تعمیر کا 64 فیصد فنڈ ہمسایہ ملک چین نے برداشت کرنی ہے اور چین نے بھی اس روڈ کی تعمیر میں دلچسپی لیتے ہوئے بہت جلد اس منصوبے پر کام شروع کرنے کی حامی بھر لی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے واضح احکامات کو نظر انداز کرتے ہوئے بیوروکریسی نے ایک بار پھر گلگت اسکردو روڈ کی تعمیر میں مداخلت شروع کر دیا ہے جس کے سبب اس اہم شاہراہ کی تعمیر کا معاملہ ایک بار پھر کھٹائی میں پڑ گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے گلگت اسکردو روڈ کی تعمیر کے حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہے اور چین کی ایک بہت بڑی تعمیراتی کمپنی نے اس شاہراہ کی تعمیر کا ٹینڈر بھی حاصل کرلیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اہم شاہراہ کی تعمیر کا 64 فیصد فنڈ ہمسایہ ملک چین نے برداشت کرنی ہے اور چین نے بھی اس روڈ کی تعمیر میں دلچسپی لیتے ہوئے بہت جلد اس منصوبے پر کام شروع کرنے کی حامی بھر لی تھی تاہم اس بار بیوروکریسی پھر آڑے آ رہی ہے جس کے باعث اس شاہراہ کی تعمیر کا کام ایک بار پھر التوا کا شکار ہو گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 403738

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/403738/وزیراعظم-کے-احکامات-نظر-انداز-گلگت-اسکردو-روڈ-کی-تعمیر-ایک-بار-پھر-التوا-کا-شکار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org