QR CodeQR Code

طاہرالقادری پاکستان کے ابوبکر البغدادی ہیں، گرفتار کیا جائے، مولانا طاہر اشرفی

8 Aug 2014 22:27

اسلام ٹائمز: اپنے ایک بیان میں پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین نے کہا کہ لال مسجد میں ڈنڈا بردار خواتین کے خلاف آپریشن کیا جا سکتا ہے تو قادری کی ڈنڈا بردار خواتین کے خلاف آپریشن کیوں نہیں کیا جا سکتا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین مولانا طاہر اشرفی نے ڈاکٹر طاہرالقادری کی گرفتاری کا مطالبہ کر دیا ہے۔ مولانا طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ طاہرالقادری پاکستان کے ابوبکر البغدادی ہیں، وہ عراق کی طرح پاکستان میں فساد کرانا چاہتے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ نواز حکومت ڈاکٹر طاہرالقادری اینڈ کمپنی سےخوفزدہ نہ ہو اور قانون پر عملدرآمد کو یقینی بنائے۔ انہوں نے کہا کہ لال مسجد کے قاتل طاہرالقادری قادری کی بغل کے نیچے ہیں۔ مولانا طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ جو سیاستدان نواز حکومت کو قادری کی گرفتاری سے روک رہے ہیں وہ لال مسجد آپریشن اور صوفی محمد کی گرفتاری کی بھی مذمت کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ لال مسجد میں ڈنڈا بردار خواتین کے خلاف آپریشن کیا جا سکتا ہے تو قادری کی ڈنڈا بردار خواتین کے خلاف آپریشن کیوں نہیں کیا جا سکتا۔


خبر کا کوڈ: 403754

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/403754/طاہرالقادری-پاکستان-کے-ابوبکر-البغدادی-ہیں-گرفتار-کیا-جائے-مولانا-طاہر-اشرفی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org