QR CodeQR Code

اسکردو، یوم پاکستان کی مناسبت سے تقریبات کا جائزہ لینے ضلعی انتظامیہ کا اجلاس

8 Aug 2014 23:44

اسلام ٹائمز: اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 13 اور 14 اگست کو تمام سرکاری اور پرائیوٹ عمارتوں پر چراغاں کیا جائے گا اور بہترین چراغاں کرنے والے سرکاری اور غیر سرکاری سطح پر چراغاں کرنے والوں کو نقد انعام بھی دیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی کمشنر اسکردو راجہ فضل خالق کی صدارت میں جشن آزادی کی تقریبات کے انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام ضلعی محکمہ جات کے سربراہوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں آرگنائزنگ کمیٹی کی سفارشات پر تقریبات کے سلسلے میں تیار کیا گیا پروگرام کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس مین چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کی ہدایات کی روشنی میں پروگرام میں معمولی تبدیلی کے بعد اس منظور کیا گیا۔ اسٹنٹ کمشنر اسکردو جو کہ آرگنائزنگ کمیٹی کے سربراہ بھی ہیں نے اجلاس میں پروگرام پڑھ کر سنایا۔ اجلاس میں فصیلہ کیا گیا کہ جشن آزادی کے سلسلے میں پولو ٹورنامنٹ 14 اگست سے شروع ہوکر 22 اگست کو اختتام پذیر ہوگا اور 23 اگست سے فٹ بال اور والی بال کے ٹورنامنٹس منعقد ہونگے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 13 اور 14 اگست کو تمام سرکاری اور پرائیوٹ عمارتوں پر چراغاں کیا جائے گا اور بہترین چراغاں کرنے والے سرکاری اور غیر سرکاری سطح پر چراغاں کرنے والوں کو نقد انعام بھی دیا جائے گا۔ اجلاس میں اسٹنٹ کمشنر اسکردو موسی رٖضا کی سرکردگی میں چراغاں کمیٹی تشکیل دی گئی۔ کمیٹی میں صدر پریس کلب، صدر بازار کمیٹی، ایس ڈی او واٹر اینڈ پاور کو چراغاں کمیٹی کے ممبران بنائے گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 403763

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/403763/اسکردو-یوم-پاکستان-کی-مناسبت-سے-تقریبات-کا-جائزہ-لینے-ضلعی-انتظامیہ-اجلاس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org