QR CodeQR Code

کشمیری زیادہ دیر تک مزاحمتی تحریک کو نہیں روک سکیں گے، بیرسٹر سلطان

9 Aug 2014 09:17

اسلام ٹائمز: اپنی رہائش گاہ پر امریکن ایمبیسی کی وائس قونصلر سے بات چیت کرتے ہوئے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں ایک طویل عرصہ سے کشمیری بھارت کے ظلم و تشدد کا جواب گولی سے نہیں بلکہ عدم تشدد کی پالیسی پر گامزن ہو کر دے رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم و پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے مرکزی رہنماء بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر اس ریجن میں امن قائم نہیں ہو سکے گا لہذا امریکہ مسئلہ کشمیر حل کرانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے تاکہ مسئلہ افغانستان کے حل کے لئے بھی پیش رفت ہو سکے۔ انھوں نے کہا کہ  یورپی ممالک پہلے ہی مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے کوششیں کر رہے ہیں۔ تاہم امریکہ سپرپاور ہونے کے ناطے مسئلے کو حل کی جانب تیزی سے بڑھا سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنی رہائش گاہ پر امریکن ایمبیسی کی وائس قونصلر مس اینا سٹنچکومب (Anna Sinchcomb) سے ڈیڑھ گھنٹے کی تفصیلی ملاقات میں کیا۔

بیرسٹر سلطان نے کہا کہ سفارتی محاذ پر کوششیں ہر قسم کے تشدد کو روک سکتی ہیں اور مقبوضہ کشمیر میں تو ایک طویل عرصہ سے کشمیری بھارت کے ظلم و تشدد کا جواب گولی سے نہیں بلکہ عدم تشدد کی پالیسی پر گامزن ہو کر دے رہے ہیں۔ آج یہی وجہ ہے کہ بھارت دفاعی پوزیشن پر چلا گیا ہے کیونکہ اب انٹرنیشنل کمیونٹی بھارت پر یہ دبائو ڈالنے پر حق بجانب ہے کیونکہ کشمیریوں نے بندوق نیچے رکھ کر بین الاقوامی دنیا کو یہ موقع فراہم کیا ہے کہ وہ اپنی سفارت کاری اور امن سے مسئلہ کشمیر حل کرے تو اگر بھارت کی طرف سے آٹھ لاکھ فوج کا جبر جاری رہا تو پھر کشمیری زیادہ دیر تک مزاحمتی تحریک کو نہیں روک سکیں گے۔


خبر کا کوڈ: 403786

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/403786/کشمیری-زیادہ-دیر-تک-مزاحمتی-تحریک-کو-نہیں-روک-سکیں-گے-بیرسٹر-سلطان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org