QR CodeQR Code

شريف برادران کے اقتدار كا سورج ہميشہ کیلئے غروب ہونیوالا ہے، علامہ شفقت شیرازی

9 Aug 2014 12:04

اسلام ٹائمز: اپنے ایک بیان میں ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے خارجہ امور کے سربراہ کا کہنا تھا کہ تمام مكاتب فكر اور مذاہب کے لوگ عوامی احتجاجات ميں شركت كرکے نئے پاكستان، اخوت و محبت کے پاكستان، رواداری و ملنساری کے پاكستان، خوشحال اور ترقی يافتہ پاكستان، علامہ اقبال اور قائدأعظم محمد على جناح کے پاكستان کی تشكيل ميں اپنا اپنا كردار ادا كریں۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور ایم ڈبلیو ایم کے خارجہ امور کے سربراہ علامہ سید شفقت حسین شیرازی نے کہا ہے کہ مجلس وحدت کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر نہ فقط پاکستان بلکہ دنيا بھر ميں ظلم و بربريت كيخلاف پرجوش احتجاجات کی لہر اٹھے گی اور ظالموں سے ان کے ہر ظلم كا حساب لے گی۔ لبيک يارسول الله اور لبيک ياحسين کے فلک شگاف نعروں سے بہادر اور غيور پاكستانی قوم ان بزدل اور خائن حكمرانون کے ايوانوں كو ہلا كر ركهـ دے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک تازہ جاری ہونے والے بیان میں کیا ہے۔
علامہ شفقت شیرازی کا کہنا تھا کہ احتجاجات اور لانگ مارج ہمارا جمہوری حق ہے اور يہ اس وقت تک جاری رہیں گے، جب تک قاتلوں كو عدالت ميں لا كر انہيں قرار واقعی سزا نہیں دی جاتی۔ انکا مزید کہنا تھا کہ ہماری قوم ہر بيگناه خون کے ایک ایک قطرے كا حساب لے گی۔ تنگ نظر اور ڈكٹيٹر مزاج حكمرانوں كا جمیوريت سے كوئی تعلق نہیں اور نہ پاكستانی نظام جعلی جمہوريت اور جعلی مينڈیٹ سے چلايا جاسكتا ہے۔ پاكستان کی عوام آل سعود کی 35 سالہ غلامی کے نظام سے تنگ آچکی ہے۔ تمام مكاتب فكر اور مذاہب کے لوگ عوامی احتجاجات ميں شركت كرکے نئے پاكستان، اخوت و محبت کے پاكستان، رواداری و ملنساری کے پاكستان، خوشحال اور ترقی يافتہ پاكستان، علامہ اقبال اور قائدأعظم محمد على جناح کے پاكستان کی تشكيل ميں اپنا اپنا كردار ادا كریں۔ ہماری پوليس اور ديگر انتظامی اداروں ميں سروس كرنے والے افسران اور اہلكار ان ظالموں کے اشاروں پر انکی كرسياں بچانے كيلئے اپنے ہی بہن بهائيوں كو اذيت دینے اور انکے خون سے ہولی كهيلنے سے پرہيز كريں۔ سانحہ ماڈل ٹاون سے عبرت حاصل كريں، كوئی بهی عوام کی عدالت يا پهر خدا كی عدالت سے نہيں بچ سکے گا۔


خبر کا کوڈ: 403830

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/403830/شريف-برادران-کے-اقتدار-كا-سورج-ہميشہ-کیلئے-غروب-ہونیوالا-ہے-علامہ-شفقت-شیرازی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org