QR CodeQR Code

گلگت، طالبان نے دہشتگردی کا طریقہ بدل لیا، فورسز میں بھرتی افراد کی سخت سکروٹنی کا حکم

9 Aug 2014 19:49

اسلام ٹائمز: گلگت بلتستان حکومت کو موصول مراسلے میں بتایا کہ طالبان نے کامیاب اور موثر دہشتگردی کیلئے نیا طریقہ کار وضع کیا ہے جس کے تحت پولیس، اسکاوٹس اور دیگر فورسز میں اپنے ہم خیال افراد کو بھرتی کرایا جائیگا۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے ایک مراسلے کے ذریعے گلگت بلتستان حکومت کو آگاہ کیا ہے کہ طالبان نے بڑی اور کامیاب دہشتگردی کیلئے فورسز میں اپنے ہم خیال افراد کو بھرتیاں کرنے کی حکمت عملی بنائی ہے لہٰذا شدت پسندوں کی ہر قسم کی فورسز میں بھرتیوں کو روکنے کیلئے موثر اقدامات کیے جائیں۔ گلگت بلتستان حکومت کو موصول مراسلے میں بتایا کہ طالبان نے کامیاب اور موثر دہشتگردی کیلئے نیا طریقہ کار وضع کیا ہے جس کے تحت پولیس، اسکاوٹس اور دیگر فورسز میں اپنے ہم خیال افراد کو بھرتی کرایا جائیگا تاکہ آسانی سے ہدف حاصل کیا جائے ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان انتظامیہ کو اس بارے میں بھرتیوں کے دوران احتیاط برتنے اور امیدواروں کی مکمل چھان بین کرنے کی ہدایات دی گئیں ہیں۔


خبر کا کوڈ: 403900

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/403900/گلگت-طالبان-نے-دہشتگردی-کا-طریقہ-بدل-لیا-فورسز-میں-بھرتی-افراد-کی-سخت-سکروٹنی-حکم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org