0
Saturday 9 Aug 2014 22:07

اسلام آباد پولیس نے مجلس وحدت مسلمین اور عوامی تحریک کے 6 کارکنان گرفتار کرلئے

اسلام آباد پولیس نے مجلس وحدت مسلمین اور عوامی تحریک کے 6 کارکنان گرفتار کرلئے
اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد پولیس نے فیض آباد انٹر چینج پر احتجاج کیلئے آنے والے مجلس وحدت مسلمین اور عوامی تحریک کے چھ کارکنوں کو گرفتار کرلیا ہے، جنہیں بعد میں رہا کر دیا گیا۔ فیض آباد انٹر چینج پر موجود مجلس وحدت مسلمین ضلع راولپنڈی کے سیکرٹری جنرل سعید رضوی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ڈرنے والے نہیں ہیں، انہوں نے فیض آباد انٹر چینج پر احتجاج حکمت عملی کے تحت مؤخر کیا ہے کیونکہ ضلع راولپنڈی اسلام آباد پوری احتجاجی تحریک کے میزبان اضلاع ہیں، جیسے ہی احتجاج کا رخ اقتدار کے ایوانوں کی طرف موڑے گا جڑواں شہروں کے ہزاروں کارکنان اس احتجاج کا خیر مقدم کریں گے اور پھرپور حصہ لیں گے۔ یاد رہے کہ اس وقت مجلس وحدت مسلمین، پاکستان عوامی تحریک اور سنی اتحاد کونسل کے زیر اہتمام فیصل آباد سمیت مختلف شہروں میں احتجاجی دھرنے جاری ہیں۔ اسی طرح کراچی میں بھی پنجاب حکومت کی بربریت کیخلاف بھرپور احتجاج کیا جا رہا ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 403916
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش