0
Sunday 10 Aug 2014 19:33

یا اللہ فرعونوں کی حکومت کا خاتمہ فرما، طاہرالقادری کی دعا

یا اللہ فرعونوں کی حکومت کا خاتمہ فرما، طاہرالقادری کی دعا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا یوم شہداء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج کا دن یوم شہدا ہے، ضرب عضب میں دہشت گردی کے خلاف جنگ اور جہاد کرنے والے پاک فوج کے جوان جو شہید ہوئے ان کی یاد میں ہے، یہ ان شہدا کا دن ہے جنہوں نے وطن کی حرمت کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ان شہداء کی یاد میں بھی ہے ہے جنہوں نے 17 جون کو ریاستی بربریت اور ظالم برداشت کرتے ہوئے اپنی جانیں قربان کیں، یہ دن فلسطین کے ان شہدا کی یاد میں ہے جو اسرائیلی مظالم کا شکار ہوئے۔ انہوں نے  کہا کہ شہدا کی یاد مناتے ہوئے ہم دعا کرتے ہیں کہ شہدا کے توسط سے ملک بھر کے مظلوموں کی مدد فرما۔

ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ سات دن سے ہمارے کارکن منہاج سیکرٹریٹ میں محصور تھے، پانی تھا نہ کھانا، ان مظلوموں کے صدقے ملک کے 18 کروڑ عوام کی تقدیر بدل دے، اے اللہ شہدا کے صدقے اس ملک کو ظالموں سے نجات دلا۔ اے اللہ ہزاروں زخمیوں کے صدقے سے میرے مولا پاکستان کا مقدر بدل دے۔ علامہ طاہرالقادری نے دعا کراتے ہوئے کہا کہ ریاست پاکستان کو یزیدوں کے ظلم و استبداد سے نجات دے۔ انہوں نے کہا کہ غزوہ بدر، احد، خندق، خیبر میں دی گئی صحابہ کرام کی قربانیوں کے صدقے 18 کروڑ غریبوں کا مقدر بدل دے اور دہشت گردوں ظالموں کی حکومت کا خاتمہ کر دے۔ اے اللہ تجھے شہدائے کربلا کا واسطہ، تجھے نیزوں پر چڑھائے گئے سروں کا واسطہ، پاکستان کے عوام کا مقدر بدل دے۔

انہوں نے کہا کہ اے اللہ مظلوموں کی آہیں سن، اور ان کے مقدر تبدیل کر دے، تجھے اداس بیٹیوں کا واسطہ جن کے والدین کے پاس بیٹیوں کے ہاتھ پیلے کرنے کے لئے پیسے نہیں، ان کے صدقے ملک کا مقدر سنوار دے۔ ہم تجھ سے تیری مدد مانگتے ہیں، مظلوموں کی ایف آئی آر اس ملک میں درج نہیں ہو سکتی، تیری مدد کب اترے گی، مولا تیری مدد اور نصرت کی بھیک مانگتے ہیں، جس طرح تو نے فرعون کا اقتدار ختم کیا اس دور کے فرعونوں کا اقتدار بھی ختم کر۔ انہوں نے دعا کراتے ہوئے کہا کہ اس ملک کو محمد مصطفیٰ والا نظام دے، جو ہر چھوٹے بڑے کو برابر حقوق دیتا تھا، جس نظام میں ہر انسان کو برابری حاصل تھی، اے اللہ وہ خوش حالی ہمیں عطا کر۔ انہوں نے کہا کہ جو انقلاب کے لئے نکلے ہیں ان کے مسائل حل کر دے۔
خبر کا کوڈ : 404046
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش