0
Friday 15 Oct 2010 15:19

ججوں کی بحالی کا نوٹیفکیشن واپس لئے جانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں،وزیراعظم گیلانی

ججوں کی بحالی کا نوٹیفکیشن واپس لئے جانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں،وزیراعظم گیلانی
اسلام آباد:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے ججز بحالی کا نوٹیفکیشن واپس لیئے جانے کے حوالے سے خبروں کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں،عدلیہ اور حکومت کو لڑانے کی سازش کامیاب نہیں ہو گی،شر پسند عناصر نہیں چاہتے کہ ادارے مضبوط ہوں۔
جمعرات کے روز وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان میں ترجمان نے کہا کہ وزیراعظم نے ججز بحالی کی خبروں کا سختی سے نوٹس لیا ہے وزیراعظم نے کہا ہے کہ ججز بحالی کا نوٹیفکیشن واپس لینے کی خبریں درست نہیں،عدلیہ اور حکومت کو لڑانے کی سازش کامیاب نہیں ہو گی،انہوں نے کہا کہ شر پسند عناصر نہیں چاہتے کہ ادارے مضبوط ہوں وزیراعظم نے کہا کہ حکومت عدلیہ کا مکمل احترام کرتی ہے اور اسے مضبوط کرنے کے لئے کردار ادا کرتی رہے گی۔
دریں اثناء ایوان صدر کے ترجمان فرحت اللہ بابر نے بھی ججز بحالی کے نوٹیفیکیشن کو واپس لئے جانے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کی خبریں غلط ہیں،ایسی کوئی تجویز بھی زیر غور نہیں۔جمعرات کے روز ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ججز بحالی کے نوٹیفیکیشن کو واپس لیے جانے کی خبریں درست نہیں،انہوں نے کہا کہ ایسی کوئی تجویز بھی زیر غور نہیں۔
خبر کا کوڈ : 40412
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش