QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، مرید کاظم نے پی کے 68 پہاڑ پور کے ضمنی الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے

11 Aug 2014 19:25

اسلام ٹائمز: مرید کاظم سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی، سجادہ نشین پیر شاہ عیسیٰ مخدوم مرتجز شاہ، شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صدر علامہ محمد رمضان توقیر اور سابق ایم این اے عمر فاروق میاں خیل کے ہمراہ ریٹرننگ آفیسر کے دفتر پہنچے۔


اسلام ٹائمز۔ سابق صوبائی وزیر سید مخدوم مرید کاظم نے ڈیرہ اسماعیل خان سے صوبائی اسمبلی کی نشست PK-68 پہاڑپور کے ضمنی الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ہیں، مخدوم زادہ مرید کاظم شاہ ایک جلوس کی شکل میں ریٹرنگ آفیسر کے دفتر پہنچے، جہاں ان کے ہمراہ سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی، سجادہ نشین پیر شاہ عیسیٰ مخدوم مرتجز شاہ، شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صدر علامہ محمد رمضان توقیر اور سابق ایم این اے عمر فاروق میاں خیل بھی تھے، مخدوم مرید کاظم شاہ آزاد حیثیت سے ضمنی الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں، واضح رہے کہ PK-68 پہاڑ پور کی نشست جاوید اکبر کو نااہل قرار دیئے جانے کے بعد خالی ہوئی تھی۔


خبر کا کوڈ: 404224

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/404224/ڈی-ا-ئی-خان-مرید-کاظم-نے-پی-کے-68-پہاڑ-پور-ضمنی-الیکشن-کیلئے-کاغذات-نامزدگی-جمع-کرادیئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org