0
Monday 11 Aug 2014 20:38

ڈی آئی خان، ضلعی پولیس نے ماہ جولائی کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی

ڈی آئی خان، ضلعی پولیس نے ماہ جولائی کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان ضلعی پولیس نے ماہ جولائی کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے۔ڈی پی او ڈیرہ صادق حسین بلوچ کی ہدایت پر ڈیرہ پولیس نے ماہ جولائی 2014ء کے دوران ناجائز اسلحہ کیخلاف کارروائیوں کے دوران 33 بندوقیں، بیس رائفلز، نو کلاشنکوف، دو کلاکوف، 51 پستول، 8 چاقو اور 1853 کارتوس برآمد کر کے 111 مقدمات درج کر کے 111 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ منشیات کیخلاف کارروائیوں کے دوران 23.743 کلوگرام چرس، 340 گرام افیون، 519 گرام ہیروئن، 3.640 کلوگرام بھنگ اور 2 بوتل شراب برآمد کرکے 107 ملزمان گرفتار کرکے 107 مقدمات درج کئے ہیں۔ اسی طرح ڈکیتی، قتل، دہشتگردی اور راہزنی سمیت دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب 41 اشتہاری ملزمان گرفتار کئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 404237
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش