QR CodeQR Code

مولانا فضل الرحمان بلامقابلہ جے یو آئی (ف) کے امیر منتخب

11 Aug 2014 23:07

اسلام ٹائمز: اجلاس میں چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل مولانا محمد خان شیرانی نے اپنے کاغذات نامزدگی جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے حق میں واپس لے لئے۔


اسلام ٹائمز۔ مولانا فضل الرحمان کو ایک بار پھر جمعیت علمائے اسلام (ف) کا بلامقابلہ امیر منتخب کر لیا گیا ہے۔ وزیرمملکت عبدالغفور حیدری بھی دوبارہ جنرل سیکریٹری منتخب ہو گئے ہیں۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی امیر اور جنرل سیکرٹری کے عہدوں کے لئے انتخابات پشاورمیں منعقد ہوئے۔ مولانا فضل الرحمان کو چوتھی مرتبہ پارٹی کا بلامقابلہ امیر منتخب کیا گیا۔ اسلامی نظریاتی کونسل مولانا محمد خان شیرانی نے کئی گھنٹوں کے مذاکرات کے بعد مولانا فضل الرحمان کا مقابلہ کرنے سے دستبردار ہوئے تاہم جنرل سیکرٹری کے عہدے پر الیکشن ہوا۔ جس کے نتیجے میں وزیرمملکت مولانا عبدالغفور حیدری 393 ووٹ لیکر دوبارہ جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے، جبکہ ان کے مدمقابل سابق ایم پی اے مفتی کفایت اللہ نے 93 حاصل کئے۔

دیگر ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ایک مرتبہ پھر بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہو گئے۔ مولانا محمد خان شیرانی نے کاغذات واپس لے لئے۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) نے مولانا فضل الرحمن کو بلامقابلہ امیر جماعت منتخب کرلیا ہے۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کی آئندہ تین سال کے لیے مرکزی قیادت کے چناﺅ کے انتخابات لاہور میں ہونا قرار پائے تھے مگر عین موقع پر انتخابات سے دو روز قبل جگہ تبدیل کر دی گئی اور انتخابات لاہور کی بجائے پشاور میں کرائے گئے۔ مرکزی شوریٰ کا اجلاس تلاوت کلام پاک سے شروع ہوا۔ اجلاس میں چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل مولانا محمد خان شیرانی نے اپنے کاغذات نامزدگی جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے حق میں واپس لے لئے۔ قبل ازیں مرکزی مجلس شوریٰ میں مولانا فضل الرحمن کی بطور مرکزی امیر اور مولانا عبدالغفور حیدری کی بطور سیکرٹری جنرل خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ بلامقابلہ منتخب ہونے پر مولانا فضل الرحمٰن نے مولانا محمد خان شیرانی اور پوری مجلس شوریٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پورا اتروں گا اور جماعت کو مزید بلندیوں تک لے جانے کے لیے اپنا کردار ادا کرں گا۔


خبر کا کوڈ: 404256

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/404256/مولانا-فضل-الرحمان-بلامقابلہ-جے-یو-ا-ئی-ف-کے-امیر-منتخب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org