QR CodeQR Code

گلگت بلتستان کی عوام تھری جی اور فورجی کی سہولت ابھی تک محروم

12 Aug 2014 11:31

اسلام ٹائمز: لوگوں کا کہنا ہے کہ اس جدید دور میں گلگت بلتستان کے لوگوں کو اس جدید سہولت سے محروم رکھنا سراسر ناانصافی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں تھری جی اور فورجی کی سہولت ابھی تک فراہم نہ کی جا سکی۔ وزیراعظم کی ہدایت کے باوجود اب تک موبائل فون صارفین اب تک اس جدید سہولت سے محروم ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ اس جدید دور میں گلگت بلتستان کے لوگوں کو اس جدید سہولت سے محروم رکھنا سراسر ناانصافی ہے۔ حکومت یہاں فوری طور پر تھری جی اور فورجی کی سہولت فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کرے۔ دوسری جانب موبائل فون کمپنیوں کے مالکان کا کہنا ہے کہ تھری جی اور فورجی کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں اور مشینری لگائی جا رہی ہے گلگت بلتستان کے صارفین بہت جلد اس سہولت سے استفادہ حاصل کر سکیں گے تاہم ان کا کہنا تھا کہ حتمی تاریخ کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا جا سکتا۔


خبر کا کوڈ: 404337

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/404337/گلگت-بلتستان-کی-عوام-تھری-جی-اور-فورجی-سہولت-ابھی-تک-محروم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org