QR CodeQR Code

میٹرو بس منصوبہ، مٹی میں دب جانے سے دو مزدور جاں بحق، تین زخمی

12 Aug 2014 14:15

اسلام ٹائمز: جڑواں شہروں میں میٹرو بس منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے، پشاور موڑ اتوار بازار کے قریب کھدائی کرنیوالے مزدوروں پر مٹی کا بھاری تودہ آن گرا، جس کی زد میں آکر دو مزدور موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔


اسلام ٹائمز۔ راولپندی، اسلام آباد میں میٹرو بس منصوبے پر کام کرنیوالے دو مزدور مٹی میں دب کر جاں بحق ہوگئے جبکہ تین کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا۔ جڑواں شہروں میں اس منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے جبکہ آج پشاور موڑ، اتوار بازار کے نزدیک مزدور معمول کے مطابق کھدائی کر رہے تھے کہ مٹی کا ایک بڑا تودہ گرنے سے پانج مزدور مٹی میں دب گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے 2 مزدوروں کو نکال کر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے تاہم پاکپتن کا رہائشی سلیم اور بہاولپور سے تعلق رکھنے والا ارشاد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ امدادی ٹیموں نے باقی مزدوروں کو نکال کر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ زخمی مزدوروں کی شناخت ہاشم خان، سمیع اللہ اور زاہد حمید کے نام سے ہوئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 404366

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/404366/میٹرو-بس-منصوبہ-مٹی-میں-دب-جانے-سے-دو-مزدور-جاں-بحق-تین-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org