0
Tuesday 12 Aug 2014 21:25

عام انتخابات میں عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ مارا گیا تھا، شرجیل میمن

عام انتخابات میں عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ مارا گیا تھا، شرجیل میمن
اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ اور پیپلز پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ 2013ء کے عام انتخابات میں عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ مارا گیا لیکن اس کے باوجود جمہوریت کا تسلسل برقرار رہنا چاہئے۔ اپنے ایک بیان میں وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ پرامن مظاہرے اور جلسے جلوس بھی جمہوریت کا حصہ ہیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ ان دھرنوں اور جلسے جلوسوں کے ذریعے جمہوریت کو غیر مستحکم کیا جائے اور حکومتیں تبدیل کروائی جائیں، اگر دھرنوں اور جلوسوں کے ذریعے حکومتیں تبدیل کرنے کی خواہش رہی تو پاکستان میں کوئی بھی منتخب حکومت اپنی آئینی مدت پوری نہیں کر سکے گی۔ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ 2013ء کے عام انتخابات میں عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ مارا گیا لیکن اس کے باوجود جمہوریت کا تسلسل برقرار رہنا چاہئے کیونکہ جمہوریت ہی عوام کے مسائل کا حل ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ ملکی صورت حال میں وفاقی حکومت ذمہ داری کا مظاہرہ کرے، وزیراعظم نواز شریف فوری طور پر عمران خان اور طاہر القادری سے مذاکرات کرکے ان کے مطالبات کو پورا کریں۔
خبر کا کوڈ : 404429
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش