0
Tuesday 12 Aug 2014 22:31

اسکاوٹنگ کی ذمہ داری لوگوں کیطرف سے نہیں امام (عج) کیطرف سے عائد کی گئی ہے، عنصر علی

اسکاوٹنگ کی ذمہ داری لوگوں کیطرف سے نہیں امام (عج) کیطرف سے عائد کی گئی ہے، عنصر علی
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے شعبہ اسکاوٹنگ کے نو منتخب چیف اسکاوٹ عنصر علی نے مری میں حلف اٹھانے کے بعد اسکاوٹس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی انسان اپنی ذات میں کامل ﴿Perfect﴾ نہیں، نہ آپ نہ میں، ہر انسان کی زندگی میں بہتری کی گنجائش ہے، ہم سب کو چاہیے کہ عہد کریں، اپنی خامیاں کو دور کرنے کی کوشش کرکے ظہور امام زمانہ علیہ السلام کی زمینہ سازی کے لیے جدوجہد کریں۔ انہوں اپنی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد معرفت امام زمان علیہ السلام کیمپوری میں شریک اسکاوٹس سے اپنے خطاب میں کہا کہ میرا ایمان ہے کہ یہ ذمہ داری لوگوں کیطرف سے نہیں بلکہ امام علیہ السلام کیطرف سے عائد کی گئی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ اسکاوٹنگ، آئی ایس او کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، امام زمان علیہ السلام کی نصرت ہمارا ھدف ہے، ہماری ذمہ داری ہے کہ اسکے لیے تیاری کریں۔
خبر کا کوڈ : 404441
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

متعلقہ خبر
ہماری پیشکش