0
Wednesday 13 Aug 2014 00:12

داعش کو وجود میں لانے کے ذمہ دار صدر اوبامہ ہیں، ہیلری کلنٹن

داعش کو وجود میں لانے کے ذمہ دار صدر اوبامہ ہیں، ہیلری کلنٹن
اسلام ٹائمز۔ امريکا کی سابق وزير خارجہ ہليری کلنٹن نے تکفيری دہشتگرد گروہ داعش کے وجود ميں آنے کا ذمہ دار امريکی صدر باراک اوباما کو قرار ديا ہے۔ امريکا کي سابق وزير خارجہ اور حکمراں جماعت ڈيموکريٹک پارٹی کی رہنما ہليری کلنٹن نے ايک امريکی جريدے سے انٹرويو ميں کہا ہے کہ امريکي صدر باراک اوباما کي پاليسی اور طرزعمل نے شام اور عراق کے بعض حصوں پر خطرناک دہشتگرد گروہ داعش کے قـبضے کے اسباب فراہم کئے ہيں۔ انہوں نے کہا کہ شام کے بحران کے متعلق صدراوباما کی غلطياں داعش کی تشکيل پر منتج ہوئی ہيں۔ یاد رہے کہ امريکا کي سابق وزير خارجہ ہليری کلنٹن نے جو آئندہ صدارتی اليکشن کي تياری کر رہي ہيں۔ امريکي جريدے ايٹلانٹک سے انٹرويو ميں انکا کہا تھا کہ شام کے صدر بشار اسد کے مقابلے ميں باغيوں کي حمايت پر مبنی امريکا کي پاليسی، داعش کے وجود ميں آنے کا بنيادی عامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ داعش کی سرگرمياں خطرناک شکل اختيار کر چکی ہيں جو پورے مشرق وسطٰی سمیت امريکا اور يورپ تک پھيل سکتی ہيں۔
خبر کا کوڈ : 404457
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش