QR CodeQR Code

گیس پائپ لائن منصوبہ زندہ ہے، ڈیڈ لائن میں توسیع ہوسکتی ہے، ایرانی وزیر پٹرولیم

13 Aug 2014 07:30

اسلام ٹائمز: تہران میں صحافیوں سے گفتگو میں ایرانی وزیر پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ پاکستان نے گیس پائپ لائن کی تعمیر کے حوالے سے دوسری ڈیڈ لائن میں 2 سال کی توسیع کی درخواست کی ہے، ہم نے انکا یہ مطالبہ مسترد کیا، تاہم یقیناً اس پر دونوں اطراف سے قانونی مذاکرات کی ضرورت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کے وزیر پٹرولیم بیژن نامدار زنگہ نے کہا ہے ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ مردہ نہیں ہوا بلکہ زندہ ہے، پائپ لائن کی تعمیر کیلئے ڈیڈ لائن میں توسیع کی جاسکتی ہے، پاکستان نے 2 سال کیلئے توسیع کی درخواست کی ہے جس پر غور جاری ہے، دونوں اطراف سے مذاکرات کی ضرورت ہے۔ تہران میں اقتصادی فورم کی سائیڈ لائن پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ایران کی گیس برآمد کرنے کی پالیسی پڑوسی ممالک پاکستان، ترکی، افغانستان اور عراق کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان نے گیس پائپ لائن کی تعمیر کے حوالے سے دوسری ڈیڈ لائن میں 2 سال کی توسیع کی درخواست کی ہے، ہم نے ان کا یہ مطالبہ مسترد کیا، تاہم یقیناً اس پر دونوں اطراف سے قانونی مذاکرات کی ضرورت ہے۔


خبر کا کوڈ: 404481

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/404481/گیس-پائپ-لائن-منصوبہ-زندہ-ہے-ڈیڈ-میں-توسیع-ہوسکتی-ایرانی-وزیر-پٹرولیم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org