QR CodeQR Code

حکومت نے آزادی مارچ کو اسلام آباد میں داخل ہونیکی مشروط اجازت دیدی

13 Aug 2014 19:30

اسلام ٹائمز: ایک نجی ٹی وی سے گفتگو میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے انھیں وزیراعظم کا پیغام پہنچایا کہ ''ہم نے آپکی کی تجویز پر جوڈیشل کمیشن کے قیام کا فیصلہ کیا، اب آپکے کہنے پر آزادی مارچ کیلئے راستے کھول رہے ہیں۔''


اسلام ٹائمز۔ حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے آزادی مارچ کو اسلام آباد میں داخل ہونے کی اجازت دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ میڈیا نیوز کے مطابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کا اہم ترین اجلاس ہوا، جس میں پاکستان تحریک انصاف کے آزادی مارچ کو اسلام آباد میں داخلے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے انھیں وزیراعظم کا پیغام پہنچایا کہ ''ہم نے آپ کی کی تجویز پر جوڈیشل کمیشن کے قیام کا فیصلہ کیا، اب آپ کے کہنے پر آزادی مارچ کیلئے راستے کھول رہے ہیں۔'' پرویز رشید نے بتایا کہ وزیراعظم نے تمام راستے کھولنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ وزیر اطلاعات نے بتایا کہ وزیراعظم نے سراج الحق کے مفاہمتی کردار کو بھی سراہا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے تحریک انصاف کے آزادی مارچ کو اسلام آباد میں داخلے کی مشروط اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ایک اہم پریس کانفرنس کرنے جا رہے ہیں۔ اپنی پریس کانفرنس میں وہ اس فیصلے کا اعلان کرینگے۔


خبر کا کوڈ: 404632

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/404632/حکومت-نے-ا-زادی-مارچ-کو-اسلام-ا-باد-میں-داخل-ہونیکی-مشروط-اجازت-دیدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org