QR CodeQR Code

گلگت بلتستان میں شیعہ سنی کوئی مسئلہ نہیں، زارولی چلاس

13 Aug 2014 20:15

اسلام ٹائمز: چلاس کے قوم پرست رہنماء نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ضیاءالحق کی غلط پالیسوں نے گلگت بلتستان کی امن کو برباد کیا ہے ہم اس جرم میں شامل تھے اور اب ہمیں ہوش کے ناخن لینا چا ہیے۔


اسلام ٹائمز۔ چلاس کے نوجوان قوم پرست رہنماء زار ولی نے کہا ہے کہ ماضی میں چلاس کی سرزمین کو غلط استعمال کیا گیا ہے۔ عوام جان چکی ہے کہ شیعہ، سنی کوئی مسئلہ نہیں، آئینی حقوق کے لیے قوم پرست جماعتوں کی جدوجہد کو سلام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضیاء الحق کی غلط پالیسوں نے گلگت بلتستان کی امن کو برباد کیا ہے ہم اس جرم میں شامل تھے اور اب ہمیں ہوش کے ناخن لینا چا ہیے۔ گلگت بلتستان تاریخ کی بد ترین دور سے گزر رہا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ چلاس کو قوم پرستوں کا دوسرا گھر بنا دینگے۔ ہمیں نہ کوئی خرید سکتا ہے اور نہ ہم کسی لالچ میں آسکتے ہیں اور نہ کسی سے ڈرتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 404634

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/404634/گلگت-بلتستان-میں-شیعہ-سنی-کوئی-مسئلہ-نہیں-زارولی-چلاس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org