QR CodeQR Code

عوام میں خوف و ہراس کا سبب بننے والے شخص کو کسی قیمت پر رہا نہیں کیا جانا چاہیئے، عدالت

13 Aug 2014 21:30

اسلام ٹائمز: منہاج القرآن کے باہر گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کرنے والے گلو بٹ کی رہائی کے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی ہے۔


حکومت پنجاب نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے دوران منہاج القرآن کے باہر گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کرنے والے گلو بٹ کی رہائی کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی۔ منہاج القرآن کے باہر گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کرنے والے گلو بٹ کی رہائی کے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی ہے۔ شاہد عزیز عرف گلو بٹ کو اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب 17 جون کو لاہور کے ماڈل ٹاؤن علاقے میں پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان ہونے والی جھڑپ کے دوران ٹی وی چینلز پر گلو بٹ کو گاڑیوں کے شیشے توڑتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ اس سے پہلے 22 جولائی کو لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے گلو بٹ کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی۔ عدالت کا کہنا تھا کہ ایسا شخص جو عوام میں خوف و ہراس کا سبب ہو اسے کسی قیمت پر رہا نہیں کیا جانا چاہیئے۔


خبر کا کوڈ: 404647

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/404647/عوام-میں-خوف-ہراس-کا-سبب-بننے-والے-شخص-کو-کسی-قیمت-پر-رہا-نہیں-کیا-جانا-چاہیئے-عدالت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org