QR CodeQR Code

فکری غلامی سے آزادی حاصل کئے بغیر حقیقی آزادی سے محروم رہیں گے، اطہر عمران

13 Aug 2014 23:01

اسلام ٹائمز: مرکزی صدر کا یوم آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ آئی ایس او آج بھی اپنے نصب العین نوجوانوں کی زندگیوں کو اسلام کے اصولوں پر استوار کرنا، تاکہ وہ مملکت خداداد پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کا تحفظ کرسکیں، کیلئے سرگرم عمل ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان اطہر عمران طاہر نے یوم آزادی کے موقع پر جاری اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ 14 اگست کا دن برصغیر کے مسلمانوں کے افتخار اور قوم کے جوش و ولولہ کی یاد تازہ کرنے کا دن ہے، انسان فطری طور پر آزادی پسند ہے، کچھ افراد اور اقوام دوسرے افراد و اقوام پر تسلط قائم کرنا چاہتے ہیں، اسی طرح ایک تسلط عالمی سامراج نے برصغیر پاک و ہند میں قائم رکھا، جو انسانوں کی فطری خواہش یعنی آزادی کے سامنے چکنا چور ہوگیا۔ آزادی کی خوشی منانا زندہ قوموں کو شیوہ ہے، اور نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کرنا ایک فریضہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح طلباء نے قائد اعظم کا شانہ بشانہ ساتھ دیتے ہوئے قیام پاکستان میں مثالی کردار ادا کیا، اسی طرح آج تعمیر وطن اور دفاع وطن میں بھی اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ امامیہ طلباء بھی پاکستان بھر میں نوجوانوں کی نظریاتی تربیت میں مصروف ہیں، تاکہ  نوجوانوں کو اس قابل بنایا جاسکے، جو وطن کی حرمت اور استحکام کے لئے کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایس او آج بھی اپنے نصب العین نوجوانوں کی زندگیوں کو اسلام کے اصولوں پر استوار کرنا، تاکہ وہ مملکت خداداد پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کا تحفظ کرسکیں، کیلئے سرگرم عمل ہے۔


خبر کا کوڈ: 404653

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/404653/فکری-غلامی-سے-ا-زادی-حاصل-کئے-بغیر-حقیقی-محروم-رہیں-گے-اطہر-عمران

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org