0
Wednesday 13 Aug 2014 23:26

مرسی کے ایک ہزار حامی منصوبہ بنا کر مارے گئے، ہیومن رائٹس واچ

مرسی کے ایک ہزار حامی منصوبہ بنا کر مارے گئے، ہیومن رائٹس واچ
اسلام ٹائمز۔ مصر میں گزشتہ سال ہونیوالی ہلاکتوں کے بارے میں، ہیومن رائٹس واچ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ مصر میں رابعہ العدویہ مسجد کے قریب تحریر سکوائر پر ایک دن میں ایک ہزار سے زائد افراد مارے گئے۔ ہیومن رائٹس واچ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کینتھ روتھ کا کہنا ہے کہ یہ حالیہ تاریخ میں ایک روز میں ہونے والی سب سے زیادہ ہلاکتیں تھیں۔ خیال رہے کہ کینتھ روتھ اور ان کے دیگر ساتھیوں کو پیر کو مصر میں داخل ہونے سے روک دیا گیا تھا۔ ہیومن رائٹس واچ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے ان ہلاکتوں کے بارے میں مصر کے دارالحکومت میں ایک پریس کانفرنس کرنی تھی تاہم ا نہیں قاہرہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے ملک بدر کر دیا گیا۔ بین الاقوامی ادارے نے مصر میں ایک برس کے دوران ہونیوالی ہلاکتوں کی تحقیقات کیں اور گزشتہ برس جولائی اور اگست میں ہونے والے چھ مظاہروں کے دوران ہونے وا لی ہلاکتوں پر توجہ مرکوز کی۔ ادارے کے مطابق مصر میں اس وقت سکیورٹی فورسز کی کمان موجود ہ صدر عبدالفتاح السیسی کے پاس تھی۔ خیال رہے کہ السیسی مئی 2014 میں مصر کے صدر منتخب ہوئے اس سے قبل انہوں نے 2013 میں سابق صدر محمد مرسی کو معزول کر کے اقتدار پر قبضہ کر لیا تھا۔ ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ کے مطابق مصر کی پولیس اور فوج نے مرسی کی معزولی کیخلاف احتجاج کرنیوالے انکے حامیوں پر جان بوجھ کر فائر کھولا۔ رپورٹ کے مطابق مصر کی رابعہ العدویہ مسجد کے باہر 14 اگست 2013 کو اس وقت ہزاروں افراد جمع تھے، جب مصری افواج نے مظاہرین کے کیمپ پر دھاوا بولا۔ ہیومن رائٹس واچ کے مطابق اس روز مسجد کے باہر ایک اندازے کے مطابق کم از کم 817 افراد مارے گئے، تاہم ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں کی اصل تعداد ایک ہزار یا اس سے زائد تھی۔ ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس بات کا بڑا امکان ہے کہ یہ ہلاکتیں انسانیت کے خلاف جرائم کے زمرے میں آتی ہیں۔ کینتھ روتھ کا کہنا ہے کہ مظاہرین کے خلاف ہونے والے تشدد کا منصوبہ مصری حکومت کی اعلیٰ ترین سطح پر بنایا گیا اور ان میں سے کئی افراد اس وقت بھی مصری حکومت کا حصہ ہیں۔ رپورٹ میں اقوام متحدہ سے اس قتل عام کا نوٹس لیتے ہوئے موجودہ صدر جنرل السیسی اور ان کے نو ساتھیوں کے خلاف مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 404659
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش