QR CodeQR Code

سیاسی مسائل میں عدلیہ کو ملوث نہیں ہونا چاہیے، آصف زرداری

14 Aug 2014 00:36

اسلام ٹائمز:اسلام آباد سے جاری بیان میں سابق صدر کا کہنا تھا کہ پرامن احتجاج ہر فرد اور جماعت کا جمہوری حق ہے، عوام کو اپنی محرومیوں کیخلاف احتجاج کا حق حاصل ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پرامن احتجاج ہر فرد اور جماعت کا جمہوری حق ہے، سیاسی مسائل میں عدلیہ کو ملوث نہیں ہونا چاہیے۔ اسلام آباد سے جاری بیان میں سابق صدر کا کہنا تھا کہ پرامن احتجاج ہر فرد اور جماعت کا جمہوری حق ہے، عوام کو اپنی محرومیوں کیخلاف احتجاج کا حق حاصل ہے۔ آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ سیاسی مسائل میں عدلیہ کو ملوث نہیں ہونا چاہیے، قابل احترام ججز کو سیاسی معاملات میں فیصلہ سازی سے گریز کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ صرف انصاف ہونا نہیں، ہوتا بھی نظر آنا چاہیے۔ یاد رہے کہ آج لاہور ہائیکورٹ نے آزادی مارچ روکنے سے متعلق کیس کی سماعت کی تھی جس میں عدالت نے کہا تھا کہ آزادی مارچ کےشرکاء دھرنا نہیں دیں گے۔


خبر کا کوڈ: 404663

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/404663/سیاسی-مسائل-میں-عدلیہ-کو-ملوث-نہیں-ہونا-چاہیے-آصف-زرداری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org