0
Thursday 14 Aug 2014 09:09

آزادی مارچ میں شرکت کیلئے ڈی آئی خان سے قافلہ روانہ

آزادی مارچ میں شرکت کیلئے ڈی آئی خان سے قافلہ روانہ
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان سے اسلام آباد کی جانب پی ٹی آئی کا قافلہ روانہ ہوگیا ہے۔ صوبائی وزیر زراعت خیبر پختونخوا اکرام اللہ خان گنڈہ پور کی قیادت میں ہزاروں موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کا قافلہ ہزاروں کارکنوں کے ساتھ ازادی مارچ میں شرکت کے لیے اسلام آباد روانہ ہوا۔ روانگی کے وقت قافلے سے خطاب کرتے ہوئے اکرام اللہ خان گنڈہ پور نے کہا کہ اسلام اباد جانے سےاب ہمیں کوئی نہیں روک سکتا اور اگر کہیں روکا گیا تو دم دمست قلندر ہوگا اور وہیں پر دھرنا دیں گے اور آزادی مارچ کا مقصد حاصل کئے بغیر واپس نہیں آئیں گے۔
خبر کا کوڈ : 404691
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش