0
Thursday 14 Aug 2014 14:44

پولیس اہلکاروں کی منہاج القرآن سیکرٹریٹ میں کریک ڈاﺅن اور گرفتاریوں سے معذرت

پولیس اہلکاروں کی منہاج القرآن سیکرٹریٹ میں کریک ڈاﺅن اور گرفتاریوں سے معذرت
اسلام ٹائمز۔ پولیس نے ڈاکٹر طاہرالقادری کو گرفتار اور عوامی تحریک کے کارکنان کیخلاف کریک ڈاﺅن سے انکار کر دیا، جس کے بعد حکومت نے انقلاب مارچ کو بھی مشروط طور پر اجازت دینے کا فیصلہ کیا۔ ذرائع کے مطابق حکومت کی واضح ہدایت کے باوجود پولیس اہلکار کریک ڈاﺅن سے گریزاں تھے۔ پولیس اہلکاروں نے موقف اپنایا کہ کارکنان کیخلاف کریک ڈاﺅن نہیں کرسکتے کیونکہ خواتین اور بچے بھی موجود ہیں، جن کے ہاتھوں میں قرآن مجید بھی ہیں۔ سینیئر تجزیہ کار ڈاکٹر معیز پیرزادہ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں خبر دی ہے کہ انہیں پنجاب پولیس کے ذرائع نے بتایا ہے کہ پولیس نے حکومت پر واضح کر دیا ہے کہ وہ طاہرالقادری کیخلاف آپریشن نہیں کرسکتے۔ 
نجی ٹی وی چینل کے ذرائع کے مطابق وزیراعلٰی پنجاب کی زیر صدارت غیر رسمی اجلاس ہوا، جس میں وزیر قانون، رانا ثناءاللہ، آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔ وزیراعلٰی کی زیر صدارت ہونیوالے اجلاس میں بتایا گیا کہ عوامی تحریک کے رہنماؤں نے کسی قسم کا غیر قانونی عمل نہ کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے، جس کے بعد پولیس سے اسلحہ بھی واپس لے لیا گیا ہے جبکہ عوامی تحریک کو مشروط طور پر انقلاب مارچ کی اجازت دیدی گئی ہے اور شرط رکھی گئی ہے کہ کسی قسم کا نقصان نہیں کیا جائے گا اور اسلحہ اُٹھائے کسی شخص کو مارچ میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 404762
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش