QR CodeQR Code

گلگت میں انقلاب مارچ کی حمایت میں ریلی برآمد

14 Aug 2014 17:22

اسلام ٹائمز: حمایت انقلاب ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان علامہ آغا نیئر عباس مصطفوی نے کہا کہ ظالم حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں اور مزید انکی حکومت قائم نہیں رہے گی۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت میں مجلس وحدت مسلمین گلگت، پاکستان مسلم لیگ (ق)، پاکستان عوامی تحریک اور سنی اتحاد کونسل کے زیراہتمام انقلاب مارچ کی حمایت میں ریلی نکالی گئی ہے۔ ریلی میں تمام مذکورہ تنظیموں کے رہنماوں اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے سیکرٹریٹ سے برآمد ہوئی جو مقررہ راستوں سے ہوتی ہوئی ملت پلازہ پر پرامن اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی سے مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان، پاکستان مسلم لیگ (ق)، پاکستان عوامی تحریک اور سنی اتحاد کونسل کے رہنماوں نے خطاب کیا۔ حمایت انقلاب ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان علامہ آغا نیئر عباس مصطفوی نے کہا کہ ظالم حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں اور مزید انکی حکومت قائم نہیں رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ریلی اور دھرنا جمہوریت کا حسن اور قانونی و آئینی عمل ہے اسے روکنے کی کوشش بدترین بادشاہت کی علامت ہے۔


خبر کا کوڈ: 404770

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/404770/گلگت-میں-انقلاب-مارچ-کی-حمایت-ریلی-برآمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org