0
Thursday 14 Aug 2014 17:26

طاہرالقادری سمیت دیگر قیادت کسی بھی قیمت ریڈ زون میں داخل نہ ہوں، الطاف حسین

طاہرالقادری سمیت دیگر قیادت کسی بھی قیمت ریڈ زون میں داخل نہ ہوں، الطاف حسین
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری اور دیگر قیادت سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنا مارچ پرامن رکھیں اور اسلام آباد میں زیرو پوائنٹ سے ہرگز ہرگز آگے نہ جائیں اور کسی بھی قیمت پر ریڈ زون میں داخل نہ ہوں۔ اپنے ایک بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ گزشتہ دو روز کے دوران ان سمیت گورنر پنجاب، گورنر سندھ اور وفاقی کابینہ کے بعض اراکین نے ماڈل ٹاؤن لاہور میں رکاوٹوں کا مسئلہ حل کرنے کی کوشش کی اور ان کاوشوں کے نتیجے میں وفاقی اور پنجاب حکومت نے ڈاکٹر طاہرالقادری کو پرامن لانگ مارچ نکالنے کی اجازت دے دی ہے، وفاقی حکومت نے یقیناً اس معاملے میں وسعت قلبی اور دانشمندی کا مظاہرہ کیا ہے اور اب یہ ڈاکٹر طاہرالقادری اور ان کے رفقاء کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان تمام لوگوں کی لاج رکھیں جنہوں نے اس معاملے کو مفاہمت سے حل کرنے میں اپنا اپنا کردار ادا کیا ہے۔ الطاف حسین کا کہنا تھا کہ وہ ڈاکٹر طاہرالقادری اور ان کی تحریک کے تمام رہنماؤں اور کارکنوں و ہمدردوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنا لانگ مارچ پرامن رکھیں، اپنا اجتماع اسلام آباد زیرو پوائنٹ پر منعقد کرلیں اور کسی بھی قیمت پر ریڈ زون میں داخل نہ ہوں۔
خبر کا کوڈ : 404771
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش