QR CodeQR Code

طالبان کے ساتھ مذاکرات ابھی ابتدائی مراحل میں ہیں،برہان الدین ربانی

16 Oct 2010 10:31

اسلام ٹائمز:سابق افغان صدر کا کہنا تھا کہ مذاکرات ابھی ابتدائی مراحل میں ہیں اور یہ بات چیت کا بہترین موقع ہے،کیونکہ نہ صرف کئی عسکریت پسند جنگ کے خاتمے کیلئے سیاسی حل کی خواہش رکھتے ہیں بلکہ عالمی برادری کی حمایت نے بھی بات چیت کے عمل میں تیزی لانے میں اہم کردار ادا کیا ہے


کابل:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق افغانستان کی نئی امن کونسل کے سربراہ نے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان اور افغان حکومت کے نمائندوں کے درمیان حالیہ ملاقاتوں میں باضابطہ مذاکرات کی جگہ کا تعین اور مذاکرات کاروں کیلئے محفوظ راستے کی ضمانت کے معاملات زیر غور آئے۔امریکی اخبار کو انٹرویو میں سابق صدر اور امن کونسل کے سربراہ برہان الدین ربانی نے بتایا کہ ملاقات میں طالبان نمائندوں نے افغان حکام کو ضمانت دی کہ اگر اُن کے زیر اثر علاقے میں مذاکرات ہوئے تو وہ سیکیورٹی فراہم کریں گے اور اگر باضابطہ بات چیت کابل یا کسی تیسرے ملک میں طے ہوئی تو طالبان نمائندوں کے تحفظ کی گارنٹی دینا ہو گی۔ربانی کا کہنا تھا کہ مذاکرات ابھی ابتدائی مراحل میں ہیں اور یہ بات چیت کا بہترین موقع ہے،کیونکہ نہ صرف کئی عسکریت پسند جنگ کے خاتمے کیلئے سیاسی حل کی خواہش رکھتے ہیں بلکہ عالمی برادری کی حمایت نے بھی بات چیت کے عمل میں تیزی لانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔اب صرف دونوں طرف سے اعتماد بڑھانے کے اقدامات کرنے ہونگے۔برہان الدین ربانی نے بتایا کہ کرزئی حکومت اور حقانی نیٹ ورک کے نمائندوں کے درمیان پہلے ہی ملاقات ہو چکی ہے اور مذاکرات میں شامل عسکریت پسند رہنماؤں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 40479

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/40479/طالبان-کے-ساتھ-مذاکرات-ابھی-ابتدائی-مراحل-میں-ہیں-برہان-الدین-ربانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org