QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، تقریب میں شرکت کی اجازت نہ ملنے پر طالبات کا مظاہرہ

14 Aug 2014 22:47

اسلام ٹائمز: ڈی آئی خان میں جشن آزادی کے حوالے سے سرکٹ ہاؤس میں منعقد کی جانیوالی مرکزی تقریب میں سکول ٹیچرز اور طالبات کو شرکت کی اجازت نہ مل سکی، حالانکہ اسی تقریب میں شرکت کے لیے طالبات نے دو ہفتوں سے مسلسل تیاری کی تھی، سکول ٹیچرز نے طالبات کے ہمراہ سرکٹ ہاؤس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں جشن آزادی کے حوالے سے سرکٹ ہاؤس میں منعقد کی جانیوالی مرکزی تقریب میں شرکت سے روکنے پر محکمہ تعلیم سکول ٹیچرز نے طالبات کے ہمراہ احتجاجی مظاہرہ کیا۔ کمشنر ڈیرہ اور ضلعی انتظامیہ نے تمام محکمہ تعلیم افسران کو ہدایات جاری کی تھیں کہ جشن آزادی کی مرکزی تقریبات میں سکول طالبات تقاریر اور ملی نغمے پیش کرینگی۔مگر صبح جب محکمہ تعلیم کی خاتون افسران اساتذہ اور سکول کی طالبات مرکزی تقریب میں شرکت کرنے کیلئے سرکٹ ہاس ڈیرہ پہنچیں توانہیں مرکزی تقریب میں جانے سے روک دیا اور تقریب وقت سے پہلے ختم کردی حالانکہ مذکورہ طالبات گزشتہ چودہ دنوں سے مسلسل اس پروگرام میں شرکت کرنے کیلئے ریہرسل کررہی تھیں۔ اس پر تمام خاتون افسران سکول ٹیچرز اور طالبات نے احتجاج ریکارڈ کرانا شروع کر دیا اور کمشنر ڈیرہ و انتظامیہ کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔


خبر کا کوڈ: 404830

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/404830/ڈی-ا-ئی-خان-تقریب-میں-شرکت-کی-اجازت-نہ-ملنے-پر-طالبات-کا-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org