0
Friday 15 Aug 2014 06:32
دہشتگردوں سے پاک پاکستان تمام لوگوں کی تمنّا ہے

کراچی، جے ایس او اور شیعہ علماء کونسل کیجانب سے "جشن آزادی ریلی" کا انعقاد

کراچی، جے ایس او اور شیعہ علماء کونسل کیجانب سے "جشن آزادی ریلی" کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن اور شیعہ علماء کونسل کراچی ڈویژن کی جانب سے 14 اگست یوم آزادی پاکستان کے موقع پر "جشن آزادی ریلی" کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی امام بارگاہ شاہ خراسان سے مزار قائد تک نکالی گئی جسکی قیادت ایس یو سی کراچی کے صدر علامہ جعفر سبحانی اور جے ایس او کراچی کے صدر مبشر مہدی نے کی۔ جشن آزادی ریلی میں شرکاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء مزار قائد پر پہنچے اور فاتحہ خوانی کی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کے مملکت پاکستان ایک عظیم نعمت و عطیہ خداوندی ہے، جسکی حفاظت ہر شخص کی ذمہ داری ہے۔ ملّت جعفریہ آپریشن "ضرب عضب" میں مصروف پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور دہشتگردوں سے پاک پاکستان تمام لوگوں کی تمنّا ہے۔
خبر کا کوڈ : 404850
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش