QR CodeQR Code

اسلام آباد، کنٹینرز ہٹانے کا حکم، آج فون سروس بند رہے گی

15 Aug 2014 08:46

اسلام ٹائمز: وفاقی دارالحکومت میں خندقوں کے باعث شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ اس کا دن انتہائی حساس اور اہمیت کا حامل ہے کیونکہ انقلاب اور آزادی مارچ کے قافلے اسلام آباد پہنچ رہے ہیں، اس موقع پر دہشت گردی کی اطلاعات ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے انتظامیہ اور پولیس کو ہدایت کی ہے کہ اسلام آ باد کی تمام سڑکوں سے کنٹینرز اور رکاوٹوں کو ہٹا دیا جائے۔ وزیر داخلہ نے آئی جی، چیف کمشنر اور دیگر حکام کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی ریلی کو ہر ممکن سیکیورٹی فراہم کی جائے۔ بریفنگ کے دوران وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو بتایا گیا کہ آزادی مارچ اور انقلاب مارچ کی مانیٹرنگ کے لئے 40 سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں، پولیس نے کنٹرول روم بھی قائم کر دیئے ہیں۔ ادھر راستے سیل ہونے کی وجہ سے کئی مسافر ایئرپورٹ پہنچے میں ناکام رہے، کراچی، اسلام آباد اور لاہور کی تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ خندقوں کے باعث شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ اس کا دن انتہائی حساس اور اہمیت کا حامل ہے کیونکہ انقلاب اور آزادی مارچ کے قافلے اسلام آباد پہنچ رہے ہیں، اس موقع پر دہشت گردی کی اطلاعات ہیں۔


خبر کا کوڈ: 404852

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/404852/اسلام-ا-باد-کنٹینرز-ہٹانے-کا-حکم-ا-ج-فون-سروس-بند-رہے-گی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org