0
Friday 15 Aug 2014 12:07

آزادی مارچ، کوئٹہ سے قاسم سوری کی قیادت میں تحریک انصاف کا قافلہ اسلام آباد پہنچ گیا

آزادی مارچ، کوئٹہ سے قاسم سوری کی قیادت میں تحریک انصاف کا قافلہ اسلام آباد پہنچ گیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی کور کمیٹی کے ممبر قاسم خان سوری کی قیادت میں کوئٹہ سے روانہ ہونے والا قافلہ آزادی مارچ میں شرکت کیلئے اسلام آباد پہنچ گیا۔ قافلے میں تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر نذر بلوچ، سید ظہور آغا، سید بسم اللہ اور دیگر شامل تھے۔ ڈیڑھ سو گاڑیوں پر مشتمل یہ قافلہ بدھ کو کوئٹہ سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوا۔ تحریک انصاف کی مرکزی کور کمیٹی کے ممبر قاسم خان سوری نے کہا کہ حکومتی رکاوٹوں کے باوجود بلوچستان سے نکالے والا قافلہ اسلام آباد پہنچ گیا ہے اور پاکستان بھر سے کارکنوں کی بڑی تعداد اسلام آباد آزادی مارچ میں شرکت کیلئے پہنچ چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ملک میں جو حقیقی جمہوریت کا وعدہ عوام سے کیا ہے انشاءاللہ وہ ہر صورت پورا کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے آزادی مارچ سے خوفزدہ ہو کر حکمرانوں نے جگہ جگہ راستے بند کرکے کارکنوں کو روکنے کی کوشش کی جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
خبر کا کوڈ : 404874
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش