0
Saturday 16 Aug 2014 23:04

ایئر چیف مارشل کا اسمنگلی ایئربیس کوئٹہ کا دورہ

ایئر چیف مارشل کا اسمنگلی ایئربیس کوئٹہ کا دورہ
اسلام ٹائمز۔ ایئر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے کہا ہے کہ ہم حالت جنگ میں ہیں، اسے سمجھنا اور تسلیم کرنا ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ایئر چیف مارشل طاہر رفیق نے ایئر بیس اسمنگلی کا دورہ کیا اور دہشتگردوں کے خلاف گذشتہ رات کے کامیاب آپریشن پر جوانوں کو مبارکباد دی۔ ایئر چیف مارشل کو گذشتہ رات کے آپریشن سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔ ایئر چیف مارشل نے آپریشن میں حصہ لینے والے افسروں اور جوانوں سے ملاقات کرنے کے علاوہ سی ایم ایچ کوئٹہ کا دورہ کرکے زخمیوں کی عیادت بھی کی۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے طاہر رفیق بٹ نے کہا کہ ہماری یہ جنگ پوشیدہ دشمن کے خلاف ہے۔ ایئر بیسز پر بزدلانہ حملے مادر وطن کے دفاع کے لئے ہمارا عزم کمزور نہیں کر سکتے۔ ادھر پاک فضائیہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان کی ایئربیسز پر حملے میں بظاہر غیر ملکی حملہ آور ملوث تھے۔ حملہ آوروں نے اسمنگلی ایئر بیس کی بیرونی سکیورٹی کو توڑنے کی ناکام کوشش کی تاہم پاک افواج کی جانب سے کی جانے والی بھرپور جوابی کارروائی میں بنا کسی جانی نقصان کے دہشتگردوں سے کامیابی سے نمٹا گیا۔
خبر کا کوڈ : 404997
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش