QR CodeQR Code

کراچی میں 3 روزہ انسداد پولیو مہم 18 اگست سے شروع کرنے کا اعلان

16 Aug 2014 14:41

اسلام ٹائمز: رضا کاروں کا کہنا ہے کہ پولیو مہم کے دوران مکمل سیکیورٹی فراہم نہیں کی جاتی جس کی وجہ سے پولیو مہم مکمل نہیں کی جاتی، متعلقہ حکام اپنی مرضی سے پولیس سیکیورٹی فراہم کرتے ہیں اور رضاکاروں کو جلد مہم ختم کرنے پر دباؤ بھی ڈالتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں سہ روزہ انسداد پولیو مہم 18 اگست سے شروع کی جائیگی جو 20 اگست تک جاری رہے گی کراچی میں یہ مہم 46 یونین کونسلوں میں شروع کی جا رہی ہے جس میں گڈاپ ٹاؤن، بلدیہ، سائٹ، گلشن اقبال، بن قاسم ٹاؤن، کیماڑی، لانڈھی، اورنگی، نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد، کورنگی سمیت دیگر یوسیز شامل ہیں۔ رضاکاروں کا کہنا ہے کہ پولیو مہم سیکیورٹی ملنے پر شروع کی جائیگی۔ رضا کاروں کا کہنا ہے کہ پولیو مہم کے دوران مکمل سیکیورٹی فراہم نہیں کی جاتی جس کی وجہ سے پولیو مہم مکمل نہیں کی جاتی، متعلقہ حکام اپنی مرضی سے رضاکاروں کو پولیس سیکیورٹی فراہم کرتے ہیں اور رضاکاروں کو جلد مہم ختم کرنے پر دباؤ بھی ڈالتے ہیں۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں امسال مجموعی طور پر 112 بچے پولیو وائرس کا شکار ہو چکے ہیں جس کی تصدیق متعلقہ حکام نے بھی کی ہے۔ کراچی سمیت صوبے سندھ میں امسال 10 بچے پولیو سے متاثر ہو چکے ہیں، زیادہ تربچوں کا تعلق شمالی وزیرستان سے بتایا گیا ہے۔ ای پی آئی کے ذرائع کے مطابق بلدیہ میں ایک، اورنگی ایک، گڈاپ 4، سائٹ ٹاؤن ایک، لانڈھی ایک، نارتھ کراچی ایک اور ایک کیس سانگھڑکا رپورٹ ہوا ،اس طرح کراچی سمیت سندھ بھر میں رواں سال پولیو کیسوں کی تعداد 10 اور ملک بھر میں 112 ہوگئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 405083

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/405083/کراچی-میں-3-روزہ-انسداد-پولیو-مہم-18-اگست-سے-شروع-کرنے-کا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org