QR CodeQR Code

پشاور، شدید بارشوں اور آندھی کے باعث 15 افراد جاں بحق، 60 سے زائد زخمی

16 Aug 2014 14:44

اسلام ٹائمز: وزیر اعلیٰ پرویز خٹک تو اس وقت اسلام آباد کے لانگ مارچ میں شریک ہیں لیکن انہوں نے پشاور میں جاں بحق افراد کے ورثا کو 3,3 لاکھ روپے جبکہ زخمیوں کو 50,50 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور اور گرد و نواح میں تیز آندھی اور بارش کے باعث مختلف حادثات میں خواتین اور بچوں سمیت 15 افراد جاں بحق جبکہ 60 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور پنجاب نے متاثرہ افراد کی امداد کا اعلان کیا ہے۔ پشاور میں جمعہ کی شام تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی، آندھی سے متعدد کچے مکانوں کی چھتیں گرگئیں جبکہ متعدد درخت جڑ سے اکھڑ گئے، اخون آباد، نوتھیہ اور وزیر باغ میں چھتیں اور دیوار گرنے سے درجنوں افراد زخمی ہوکر اسپتال پہنچ گئے اور کئی نے اسپتال میں دم توڑ دیا۔ وزیر اعلیٰ پرویز خٹک تو اس وقت اسلام آباد کے لانگ مارچ میں شریک ہیں لیکن انہوں نے پشاور میں جاں بحق افراد کے ورثا کو 3,3 لاکھ روپے جبکہ زخمیوں کو 50,50 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے اسپتالوں اور بنیادی مراکز صحت میں ایمرجنسی نافذ کرنے اور متاثرہ افراد کو فوری طبی امداد فراہم کی ہدایت کی ہے۔ دوسری جانب وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے پشاور میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جبکہ پشاور میں بارشوں سے متاثرہ افراد کی امداد کے لئے 12 ٹرک آج پشاور روانہ کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 405084

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/405084/پشاور-شدید-بارشوں-اور-ا-ندھی-کے-باعث-15-افراد-جاں-بحق-60-سے-زائد-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org