0
Saturday 16 Aug 2014 20:18

بھارت کو اس قدر طاقتور اور مستحکم کریں گے کہ دشمن آنکھ اٹھانے کی جرأت بھی نہیں کرے گا، نریندر مودی

بھارت کو اس قدر طاقتور اور مستحکم کریں گے کہ دشمن آنکھ اٹھانے کی جرأت بھی نہیں کرے گا، نریندر مودی
اسلام ٹائمز۔ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے آج پاکستان یا کسی ملک کے نام لئے بغیر کہا کہ وہ کسی ملک کے خلاف جنگ لڑنے کے لئے نہیں بلکہ خود کو اس قدر مضبوط اور مستحکم کرنے کی راہ پر گامزن ہے کہ آئندہ کوئی اس کی طرف آنکھ اٹھانے کی جرأت بھی نہیں کرے گا جب کہ فوج کو ان تمام اسلحہ جدید آلات سے لیس کیا جا رہا ہے جو مناسب سمجھے جا رہے ہیں، ذرائع کے مطابق مہاراشٹر کے ساحل پر آج ملک کے اندر ہی تیار جنگی سمندری جہاز آئی این ایس کولکتہ ملک کو وقف کرنے کے موقعہ پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے واضح طور کہا کہ ہندوستان تیزی سے دفاعی میدان میں مضبوط ہو رہا ہے، وزیراعظم نے کہا کہ آج کے دور میں جنگ لڑنا یا جیتنا کئی معاملات میں کٹھن نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ جنگ ہی نہ ہو، اس کی گارنٹی تب ہوتی ہے جب کوئی ملک مضبوط ہو کیونکہ اس کا مخالف جنگ لڑنے کی جرات تک نہیں کرسکتا ہے، نریندر مودی نے پاکستان یا کسی دوسرے ملک کا نام نہ لیتے ہوئے کہا کہ کسی کے ساتھ جنگ کی نوبت ہی نہ آنے کے لیے ہی ہندوستان خود کو دفاعی لحاظ سے مضبوط کر رہا ہے، انہوں نے کہا کہ اگر ملک مضبوط، مستحکم اور پائیدار ہو تو کوئی ملک کی آنکھ اٹھانے کی جرات نہیں کرسکتا، مودی نے کہا کہ ہندوستان اپنے آپ کو لگاتار مضبوط کر رہا ہے، بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ ہندوستان کی بڑھتی طاقت ہی اس کی حفاظت کی گارنٹی ہے۔

نریندر مودی نے کہا کہ ہندوستان کی فوج حوصلہ مند اور پیشہ ورانہ ہے اور وہ اس قدر صلاحیتوں کی مالک ہے کہ کوئی آئندہ ہندوستان کی طرف آنکھ اونچی کر کے دیکھنے کی سوچ بھی نہیں سکتا۔ وزیراعظم نے کہا کہ آئی این ایس کولکتہ سے ملک کی دفاعی پوزیشن مزید مستحکم ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ عالمی تجارت کے لحاظ سے سمندری حفاظت بھی ناگزیر بن گئی ہے اور اس حوالے سے ہندوستانے اپنا کردار بخوبی ادا کررہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ فوج کو وہ تمام اسلحہ و آلات فراہم کرنے میں کوئی کمی نہیں رکھی جا رہی ہے جو ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوج کو جدید تقاضوں سے لیس کیا جارہا ہے۔ جدید ٹیکنالوجی بھی اس سلسلے میں کام پر لگائی جارہی ہے، انہوں نے کہا کہ ہندوستان جنگ کے میدان کے لیے ضروری اسلحہ و ساز و سامان اب پوری طرح گھر کے اندر ہی بنانے لگا ہے اور وقت آئے گا کہ دنیا کے دوسرے ملکوں کو بھی ہندوستان ساز و سامان ایکسپورٹ کرنے لگے گا، مودی نے کہا کہ ہندوستان دفاعی میدان میں خود مختار ہونے لگا ہے کہ ملک کی افواج کے پیچھے ملک کے سوا سو کروڑ لوگ لگاتار حوصلہ بخش رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر جنگی سازوسامان عام طور پر تباہی کے لیے استعمال میں لایا جار ہا ہے تاہم ہندوستان پرامن مقاصد کے لیے خود کو استعمال کرنے کا وعدہ بند ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کی سلامتی کے لیے جدید سائنس اور ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر بن گیا ہے، انہوں نے کہا کہ ہندوستان اپنے آپ کو دفاعی میدان میں اس قدر مضبوط کر رہا ہے کہ آئندہ کوئی ہماری طرف آنکھ دکھانے کی بھی جرات نہیں کرے گا تاہم ہندوستان یہ واضح کر دینا چاہتا ہیکہ وہ پرامن ماحول برقرار رکھنے کو ترجیح دے رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 405103
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش