0
Saturday 16 Aug 2014 17:16
عوامی مینڈیٹ کی رٹ لگانیوالی حکومت کو اب فوراً مستعفی ہوجانا چاہیئے

حکمرانوں نے ہٹ دھرمی دکھائی تو فقط اسلام آباد ہی نہیں پورا پاکستان مفلوج ہوسکتا ہے، علامہ شفقت شیرازی

حکمرانوں نے ہٹ دھرمی دکھائی تو فقط اسلام آباد ہی نہیں پورا پاکستان مفلوج ہوسکتا ہے، علامہ شفقت شیرازی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور خارجہ امور کے سربراہ علامہ شفقت حسین شیرازی نے کہا ہے کہ تمام تر رکاوٹوں کو عبور کرکے تاریخ پاکستان کا سب سے بڑا اور منظم عوامی مارچ اسلام آباد پہنچ چکا ہے۔ عوامی مینڈیٹ کی رٹ لگانے والی حکومت کو اب فوراً مستعفی ہو جانا چاہیئے۔ انقلاب مارچ اور آزادی مارچ میں لاکھوں افراد کی پرجوش شرکت نے قاتل اور عوامی مینڈیٹ چوری کرنے والی نواز شریف حکومت کے باقی رہنے کا جواز چھین لیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام ٹائمز کیلئے جاری کئے گئے اپنے ایک بیان میں کیا۔
 ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین، پاکستان عوامی تحریک اور سنی اتحاد کونسل کے قائدین اور عوام کے پرجوش اور روح پرور مشترکہ انقلاب مارچ نے تکفیریوں اور انکے سرپرستوں کی 35 سال سے بوئی گئی نفرتوں کی فصل کو جلا کر راکھ کر دیا ہے۔ علامہ شفقت حسین شیرازی کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے قائد علامہ ناصر عباس جعفری نے گلگت بلتستان سے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ ان کے حقوق کی جنگ لڑیں گے، انہوں نے اپنا وعدہ وفا کیا ہے اور اب جی بی کو مستقل صوبہ بنانے کا مطالبہ انقلاب مارچ کے ایجنڈے کا حصہ بن گیا ہے۔ اسلام آباد میں انقلاب اور آزادی اسکوائرز ملینز عوامی شرکت سے سج چکے ہیں، اگر حکمرانوں نے ہٹ دھرمی دکھائی تو فقط اسلام آباد نہیں پورا پاکستان مفلوج ہوسکتا ہے، جس کے ذمہ دار حکمران ہونگے۔
خبر کا کوڈ : 405109
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش