0
Saturday 16 Aug 2014 20:22

اسکردو، شگر کے مختلف علاقوں میں ایس کام کے سگنلز غائب

اسکردو، شگر کے مختلف علاقوں میں ایس کام کے سگنلز غائب
اسلام ٹائمز۔ سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن پاکستان کی کمپنی ایس کام شگر سنٹر کے ایک کلومیٹر تک محدود تک ہو کر رہ گئی، یونین کونسل مرہ پی اور دیگر ایریاز میں سگنل مکمل طور پر غائب ہو گیا۔ شگر مرہ پی سے تعلق رکھنے والے چند افراد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے ایس کام کی ناقص کارکردگی نے عوام کو ذہنی اذیت میں مبتلاء کر رکھا ہیں۔ ان افراد کا کہنا تھا کہ شگر میں ایس کام موبائل سروس شروع ہوئے پانچ سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن ایس کام سروس اور سگنل کا دائرہ کار صرف مرکنجہ اور پولو گراؤنڈ تک محدود ہوکر رہ گیا ہے۔ اس سلسلے میں محکمے کے جانب سے سروس کی بہتری اور سگنل کی دائرہ کار کو بڑھانے کیلئے کوئی خاطر خواہ انتظام نہیں کیا گیا جس سے عوام کو ایس کام سہولت سے محرومی کیساتھ محکمے کو ماہانہ لاکھوں کی منافع سے بھی محروم ہونا پڑ رہا ہے۔ ان افراد کا مزید کہنا تھا کہ یونین کونسل مرہ پی اور چھورکاہ کے اکثر لوگوں نے ایس کام کے پری پیڈ اور پوسٹ پیڈ سمیں خریدی ہوئی ہیں لیکن ان علاقوں میں سگنل نہ آنے کی وجہ سے سمیں ضائع کرنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے محکمہ سپشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ایس کی سگنل کا دائرہ کار کو بڑھانے کیلئے خاطرخواہ انتطام کرے تاکہ شگر سنٹر کے علاوہ دیگر علاقوں کے افراد بھی ایس کام کی سروس سے فائدہ اُٹھا سکیں۔
خبر کا کوڈ : 405112
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش