QR CodeQR Code

حکومتی بیساکھیاں ٹوٹنے لگیں، نواز لیگ کے دھڑن تختے کا امکان روشن

16 Aug 2014 22:12

اسلام ٹائمز: سابق وزیر قانون اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مرکزی ملزم رانا ثناءاللہ نے بھی ملک سے فرار ہونیکی مکمل تیاری کرلی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے رانا ثناء نے 18 اگست کے روز کیلئے ایمریٹس ایئر لائنز کی ٹکٹ بک کرا لی ہے اور وہ دبئی فرار ہو رہے ہیں۔


لاہور سے ابو فجر کی رپورٹ

انقلاب مارچ اور آزادی مارچ کے کامیاب سفر کے بعد حکومت کی چولیں ہلنے لگ گئی ہیں۔ کچھ روز قبل میاں شہباز شریف کے فرزند اور ان کی اہلیہ ملک سے فرار ہوگئے۔ بعدازاں شہباز شریف کے دوسرے صاحبزادے اور رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف بھی ملک سے باہر چلے گئے۔ نواز لیگ کے ترجمان نے وزیراعلٰی پنجاب کی اہلیہ اور بیٹے سلمان کے بیرون ملک جانے کی خبر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ فرار نہیں ہوئے بلکہ وہ علاج کے لئے باہر گئے ہیں، جبکہ حمزہ شہباز بھی خاموشی سے باہر چلے گئے ہیں۔ نواز لیگ کی فیملی کے دیگر افراد اور ملازمین کے بارے میں بھی ذرائع کا کہنا ہے  کہ وہ بیرون ملک جا چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ شریف فیملی کے تمام ارکان دبئی میں جمع ہوں گے اور وہاں سے لندن روانہ ہوں گے۔

دوسری جانب پنجاب کے سابق وزیر قانون اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مرکزی ملزم رانا ثناءاللہ نے بھی ملک سے فرار ہونے کی مکمل تیاری کر لی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے رانا ثناء نے 18 اگست کے روز کے لئے ایمریٹس ایئر لائنز کی ٹکٹ بک کرا لی ہے اور وہ دبئی فرار ہو رہے ہیں۔ اس سے قبل گذشتہ رات پاکستان کے معروف بزنس مین اور نواز شریف کے دست راست میاں  منشاء اپنی فیملی کے ہمراہ لندن جا چکے ہیں۔ نواز شریف کے دوسرے قریبی ساتھی اور سینیئر صحافی نجم سیٹھی بھی اپنی اہلیہ جگنو محسن کے ساتھ دبئی چلے گئے ہیں۔ میاں منشاء اور نجم سیٹھی ایک ہی پرواز میں دبئی گئے۔ ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کے بہت سے وزراء نے بھی فرار ہونے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 405120

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/405120/حکومتی-بیساکھیاں-ٹوٹنے-لگیں-نواز-لیگ-کے-دھڑن-تختے-کا-امکان-روشن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org