QR CodeQR Code

عمران خان نے سونامی وزیراعظم ہاؤس لے جانے کی دھمکی دیدی

16 Aug 2014 23:11

اسلام ٹائمز: اسلام آباد میں دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کپتان نے کہا کہ قوم فیصلہ کرچکی، نواز شریف کے استعفٰے تک بیٹھیں رہیں گے۔ گذشتہ رات اپنی وجہ سے نہیں کارکنوں کیلئے گیا، اب اسی اسٹیج پر سوؤں گا اور جاگوں گا۔


اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے سونامی کے وزیراعظم ہاؤس میں جانے کی دھمکی دے دی، کہتے ہیں میاں صاحب پیار سے کہہ رہا ہوں استعفٰی دے دیں، فاسٹ باؤلر زیادہ صبر نہیں کر سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلی وکٹ گرا دی، چھوٹے بادشاہ پر مقدمہ درج کرنے کا حکم آگیا۔ سرینا چوک پر شرکاء سے مختلف اوقات میں خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ کل ہمارا اسٹیج اگلے چوک پر ہوگا، حکومت فیصلہ کرے وہ کیا چاہتی ہے، اگر وزیراعظم نے استعفٰی نہ دیا تو ہم وزیراعظم ہاؤس کی طرف آئینگے، انہوں نے کہا کہ جنون کنٹرول کیا جاسکتا ہے لیکن ایک حد ہوتی ہے۔ سزا اور جزا کا قانون اللہ کا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قوم فیصلہ کرچکی، نواز شریف کے استعفٰے تک بیٹھیں رہیں گے۔ گذشتہ رات اپنی وجہ سے نہیں کارکنوں کیلئے گیا، اب اسی اسٹیج پر سوؤں گا اور جاگوں گا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ نئے پاکستان میں لوگوں کو لائنوں میں لگ کر امریکہ کے ویزوں کی ضرورت نہیں پڑے گی، عمران خان نے کہا سب سے پہلے وزیراعظم عمران خان کبھی جھوٹ نہیں بولے گا، وعدہ کرتا ہوں کبھی قوم کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلائے گی۔ انھوں نے کہا سب سے زیادہ پیسہ بجلی کی چوری میں بنایا جا رہا ہے، آڈٹ کرینگے تو بڑے بڑے بجلی چور پکڑیں گے، پاکستان میں بجلی  سب سے مہنگی ہے۔


خبر کا کوڈ: 405126

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/405126/عمران-خان-نے-سونامی-وزیراعظم-ہاؤس-لے-جانے-کی-دھمکی-دیدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org