QR CodeQR Code

سکیورٹی کونسل نے داعش سے تعلق رکھنے والے 6 افراد کو بلیک لسٹ قرار دے دیا

17 Aug 2014 00:46

اسلام ٹائمز: شدت پسند تنظیم کو سکیورٹی کونسل پہلے ہی بلیک لسٹ قرار دے چکی ہے، تاہم آج جن 6 افراد کو بلیک قرار دیا گیا ہے ان پر سفری پابندیوں کے علاوہ ان کے اثاثوں کو بھی منجمد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل نے شدت پسند تنظیم داعش سے تعلق رکھنے والے چھ افراد کو بلیک لسٹ قرار دے دیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سکیورٹی کونسل نے داعش سے تعلق رکھنے والے چھ افراد بشمول اس کے ترجمان کو بلیک قرار دے دیا ہے، اس کے علاوہ سکیورٹی کونسل نے شدت پسندوں کو اسلحہ اور مالی امداد فراہم کرنے والے افراد پر بھی پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دی ہے۔ شدت پسند تنظیم کو سکیورٹی کونسل پہلے ہی بلیک لسٹ قرار دے چکی ہے، تاہم آج جن 6 افراد کو بلیک قرار دیا گیا ہے ان پر سفری پابندیوں کے علاوہ ان کے اثاثوں کو بھی منجمد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 405161

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/405161/سکیورٹی-کونسل-نے-داعش-سے-تعلق-رکھنے-والے-6-افراد-کو-بلیک-لسٹ-قرار-دے-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org