QR CodeQR Code

نواز شریف پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لیں

جمہوریت پٹری سے اتری تو ذمہ دار عمران خان اور طاہر القادری ہوں گے، اسفندیار ولی

17 Aug 2014 18:13

اسلام ٹائمز: اے این پی کے سربراہ کا چارسدہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آئین میں ٹیکنوکریٹ اور قومی حکومت کا ذکر نہیں، عوامی نیشنل پارٹی کسی غیر آئینی اقدام کا حصہ نہیں بنے گی، دہشتگردی سے خواتین اور بچے مر رہے ہیں لیکن نئے پاکستان کا وزیر اعلیٰ جلسے میں ناچ رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی کے نومنتخب صدر اسفندیار ولی نے کہا ہے کہ جمہوریت پٹری سے اتری تو ذمہ دار عمران خان اور طاہر القادری ہوں گے، نواز شریف کو مشورہ دیتا ہوں کہ اجلاس طلب کرکے پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لیں۔ چارسدہ میں پارٹی انتخابات کے بعد کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اسفندیار ولی کا کہنا تھا کہ آئین میں ٹیکنوکریٹ اور قومی حکومت کا ذکر نہیں، عوامی نیشنل پارٹی کسی غیر آئینی اقدام کا حصہ نہیں بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سے خواتین اور بچے مر رہے ہیں لیکن نئے پاکستان کا وزیر اعلیٰ جلسے میں ناچ رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پشاور میں بارشوں سے جاں بحق ہونے والوں کے جنازے اٹھ رہے ہیں تو دوسری طرف تحریک انصاف کو چار حلقوں کی فکر ہے۔


خبر کا کوڈ: 405260

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/405260/جمہوریت-پٹری-سے-اتری-ذمہ-دار-عمران-خان-اور-طاہر-القادری-ہوں-گے-اسفندیار-ولی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org