QR CodeQR Code

مسلم حکمران غیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فلسطینیوں کا ساتھ دیں، کمانڈر نصر جاوید

17 Aug 2014 23:24

اسلام ٹائمز: ڈیرہ اسماعیل خان میں مرکز عبداللہ بن مسعود سے نکلنے والی تحفظ قبلہ اول یکجہتی فلسطین ریلی کی قیادت کرتے ہوئے جماعت الدعوۃ کے مرکزی رہنماء نے کہا ہے کہ قبلہ اول کے تحفظ کیلئے ہم کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے، کافروں کیلئے پیغام ہے کہ وہ مسلمانوں پرظلم ڈھانا بند کر دیں۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت الدعوۃ کے مرکزی رہنما کمانڈر نصر جاوید نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل فلسطینیوں پر مظالم بند کریں۔ مسلمان حکمران غیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فلسطینیوں کا بھرپور ساتھ دیں۔ اسرائیل امریکہ کا بغل بچہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان میں مرکز عبداللہ بن مسعود سے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ’’تحفظ قبلہ اول یکجہتی فلسطین ریلی‘‘ کی قیادت کرتے اپنے خطاب میں کیا۔ ریلی میں جماعت الدعوۃ کے صوبائی ترجمان عتیق الرحمن چوہان، مسلم لیگ (ن) کے امیدوار صوبائی اسمبلی سردار قیضار خان میانخیل، جماعت اسلامی کے ضلعی نائب امیر زاہد محب اللہ ایڈووکیٹ، انجمن تاجران شرقی سرکلر روڈ و کینٹ ایریا کے صدر چوہدری جمیل احمد، مسلم لیگ (ن) کے رہنما ڈاکٹر عبداللہ ظفری، مرکزی تاجر اتحاد کے صدر حامد علی رحمانی، اشفاق ایڈووکیٹ، فاروق اعظم درانی، ڈاکٹر محمد اقبال، چوہدری شفیق ایڈووکیٹ و دیگر شامل تھے۔ شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز، کتبے اور جھنڈے اٹھا رکھے تھے۔ اس موقع پر اسرائیل کا پرچم بھی نذر آتش کیا گیا۔ کمانڈر نصر جاوید نے کہا کہ مسلمان کلمہ کی بنیاد پر آپس میں اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسرائیل اور امریکہ کیخلاف اٹھ کھڑے ہوں۔ قبلہ اول کے تحفظ کیلئے ہم کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔ کافروں کیلئے پیغام ہے کہ وہ مسلمانوں پر ظلم ڈھانا بند کر دیں۔ یہ ظلم ہم کسی صورت برداشت نہیں کرینگے۔


خبر کا کوڈ: 405281

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/405281/مسلم-حکمران-غیرت-کا-مظاہرہ-کرتے-ہوئے-فلسطینیوں-ساتھ-دیں-کمانڈر-نصر-جاوید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org