QR CodeQR Code

قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس آج ہوں گے

18 Aug 2014 09:27

اسلام ٹائمز: قومی اسمبلی کا اجلاس شام 5 بجے اور سینیٹ کا اجلاس شام 4 بجے ہو گا۔ ذرائع نے امکان ظاہر کیا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف آج قومی اسمبلی سے دوبارہ اعتماد کا ووٹ لے سکتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس آج پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اجلاس میں شرکت کر کے اعتماد کا ووٹ لیں گے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس شام 5 بجے اور سینیٹ کا اجلاس شام 4 بجے ہو گا، جس میں موجودہ سیاسی صورت حال، آزادی مارچ اور انقلاب مارچ کے حوالے سے گرما گرم بحث ہونے کا امکان ہے۔ دوسری جانب اسلام آباد میں وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے دھرنوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وزیراعظم کو قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا مشورہ دیا گیا جس پر وزیراعظم پارلیمنٹ میں موجود دیگر جماعتوں سے مشاورت کریں گے۔ وزیراعظم آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔ ذرائع نے امکان ظاہر کیا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف آج قومی اسمبلی سے دوبارہ اعتماد کا ووٹ لے سکتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 405307

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/405307/قومی-اسمبلی-اور-سینیٹ-کے-اجلاس-ا-ج-ہوں-گے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org