QR CodeQR Code

افہام و تفہیم سے مسائل کا حل نکالیں

جمہوریت کسی صورت سول نافرمانی تحریک کی متحمل نہیں ہوسکتی، آصف زرداری

18 Aug 2014 11:19

اسلام ٹائمز: سابق صدر نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اور عمران خان کو بات چیت کے عمل کو بند نہیں کرنا چاہیے، افہام و تفہیم سے مسائل کا حل نکالیں۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوریت کسی صورت سول نافرمانی تحریک کی متحمل نہیں ہوسکتی، دونوں جماعتوں کو ضد ختم کرکے مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھانا ہوگا۔ ترجمان کے مطابق آصف علی زرداری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دونوں سیاسی جماعتیں اپنی اپنی ذمہ داری بخوبی انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کسی صورت میں سول نافرمانی تحریک کی متحمل نہیں ہوسکتی، دونوں سیاسی جماعتوں کو اپنی ضد ختم کرکے مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھانا ہوگا اور غیر آئینی طریقے سے اپنے مطالبات کو منوانا جمہوریت کے لئے نقصان دہ ہوسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت اور عمران خان کو بات چیت کے عمل کو بند نہیں کرنا چاہیے، افہام و تفہیم سے مسائل کا حل نکالیں۔


خبر کا کوڈ: 405338

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/405338/جمہوریت-کسی-صورت-سول-نافرمانی-تحریک-کی-متحمل-نہیں-ہوسکتی-آصف-زرداری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org