QR CodeQR Code

ڈاکٹر طاہر القادری کی حکومت کی دی گئی ڈیڈ لائن آج رات 12 بجے ختم ہوجائیگی

18 Aug 2014 12:32

اسلام ٹائمز: ڈیڈلائن ختم ہونے کے بعد توقع کی جارہی ہے کہ پاکستان عوامی تحریک اور اس کی اتحادی جماعتوں کی جانب سے ملک گیر احتجاج اور دھرنوں کا اعلان کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ ڈاکٹر طاہر القادری کی جانب سے حکومت کو دی گئی ڈیڈ لائن آج رات 12 بجے ختم ہوجائے گی، گذشتہ شب ڈاکٹر طاہر القادری نے انقلاب مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ فوج نے بارودی دہشت گردی ختم کردی، ہم معاشی دہشت گردی ختم کریں گے، انہوں نے کہا وہ مارشل لا کے حق میں نہیں اور جمہوریت پسند ہیں لیکن حقیقی جمہوریت چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا جو ان کی جان لینا چاہتا اس کے لیے ان کا سینہ حاضر ہے، علامہ طاہر القادری نے حکومت کو مستعفی ہونے کیلیے 48 گھنٹے کی ڈیڈ لائن دے رکھی ہے جو آج رات 12 بجے ختم ہوجائے گی، جس کے بعد توقع کی جارہی ہے کہ پاکستان عوامی تحریک اور اس کی اتحادی جماعتوں کی جانب سے ملک گیر احتجاج اور دھرنوں کا اعلان کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 405351

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/405351/ڈاکٹر-طاہر-القادری-کی-حکومت-دی-گئی-ڈیڈ-لائن-ا-ج-رات-12-بجے-ختم-ہوجائیگی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org