QR CodeQR Code

عمران خان کے سول نافرمانی کے اعلان سے ملکی معشیت کو نقصان پہنچے گا، مولانا عبدالغفور حیدری

18 Aug 2014 23:47

اسلام ٹائمز: ڈیرہ مراد جمالی میں صحافیوں سے گفتگو میں جے یو آئی کے سیکریڑی جنرل کا کہنا تھا کہ عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری ملکی بقاء اور عوام کو تکالیف سے بچانے کیلئے فوری مذاکرات کی ٹیبل پر آئیں کیونکہ تمام مسائل کا حل مذاکرات اور بات چیت میں ہی ممکن ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کے مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ دھرنوں کی سیاست سے اگر جمہوریت کو ڈی ریل کیا گیا تو مستقبل میں پارلیمنٹ کا کردار پھر کیا ہو گا۔ جس میں عوام اپنے نمائندوں کو مینڈیٹ دیتے ہیں۔ عمران خان کے سول نافرمانی کے اعلان سے ملکی معشیت کو نقصان پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ عوامی مسائل کے حل کا معتبر فورم ہے۔ جن میں عوام اپنے ووٹ سے منتخب کر کے روانہ کرتے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے اسلام آباد میں جو دھرنا دے رکھا ہے۔ اس سے لاکھوں عوام متاثر ہو رہے ہیں۔ ملکی معشیت تباہ ہو رہی ہے۔ اگر تبدیلی کا سرچشمہ دھرنوں کو سمجھا گیا تو مستقبل میں ہر جماعت دھرنے دے گی اور کہا کہ اگر حکومت کے اتحادی بھی سڑکوں پر نکل آئے تو دما دم مست قلندر ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور ڈاکڑ طاہر القادری ملکی بقاء اور عوام کو تکالیف سے بچانے کیلئے فوری مذاکرات کی ٹیبل پر آئیں کیونکہ تمام مسائل کا حل مذاکرات اور بات چیت میں ہی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کبھی بھی جمہوریت کو ڈی ریل کرنے میں حصہ دار نہیں بنے گی۔


خبر کا کوڈ: 405456

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/405456/عمران-خان-کے-سول-نافرمانی-اعلان-سے-ملکی-معشیت-کو-نقصان-پہنچے-گا-مولانا-عبدالغفور-حیدری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org